حیدرآباد۔18۔دسمبر (اعتماد نیوز)قومی الیکشن کمیشن نے فہرست رائے دہندگاں
کے اندراج کی تاریخ میں 23دسمبر تک توسیع کی ہے۔چنانچہ ریاستی الیکشن کمیشن
کے چیف بھنور لعل نے قومی لیکشن کمیشن کو توسیع
کرنے سے متعلق ایک مکتوب
روانہ کیا۔چنانچہ انہوں نے اپنے مکتوب میں مزید افراد کی سہولت کے پیش نظر
تاریخ میں توسیع کی درخواست کی۔جس پر قومی الیکشن کمیشن نے انکے درخواست کو
قبول کرتے ہوئے 23دسمبر تک توسیع کی۔